سندھ فرینڈز فورم کی جانب سے پاکستان آڈیٹوریم دبئی میں سندھ کے ثقافتی دن اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ، ہند، آمریکا اور دیگر ممالک اور یو اے ای کی مختلف ریاستوں سے سینکڑوں سندھیوں نے شرکت کی۔
ثقافتی پروگرام میں سندھ فرینڈز فورم کے کنوینر بشیر آریسر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کی میزبانی کے فرائض سینئر صحافی اور اینکر سجاد سہاگ نے انجام دیے اور بہترین میزبان بخشن مہرانی نے معاونت کی۔
ثقافتی تقریب میں ثناء اللہ بھٹی، شیریں اعجاز کھوکھر، منظور آریسر، ہرکھ کمار اور ممتاز آریسر کو سیلاب کے دوراں متاثرہ علاقوں میں شاندار امدادی کارکردگی پر اعزازی اسناد دی گئیں۔
تقریب میں حبیب بھٹو، فدا چانڈیو، شفیق شاہانی، شوکت سرکی، رحیم کلہوڑو، پردیپ کمار، پرسرام دھرانی، نریش کمار اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی سیوا گروپ آف کمپنیز کے مالک نریش پروانی تھے جنہیں فورم کے کنوینر بشیر آریسر نے اجرک اور شیلڈ پیش کی۔
سندھی ثقافتی دن کے شاندار پروگرام میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کا کیک بھی کاٹا گیا۔
سندھ میں سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے محافظ ایڈووکیٹ میر منگھریو کو چاچا اللہ نواز میمن کی جانب سے سندھ کے لیے خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔
سندھ کے لازوال کرداروں ماما جمن دربدر اور انب جوگی کے نام سے بھی ایوارڈز دیئے گئے.
سندھ اور دنیا کے دیگر ممالک سے آئے مہمانوں کو انعامات دیئے گئے اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
علی گل ملاح، سہراب سومرو، حیدر قادری اور گاموں نے بہترین خاکے اور مزاحیہ ٹیبلوز پیش کر کے لوگوں کو خوب ہنسایا۔
فیملیز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور شاندار تقریب سے لطف اندوز ہوئے۔
سندھ اور ہند کے نامور گلوکاروں ضامن علی، نزاکت فقیر، احمد مغل اور جتن اُداسی نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کر کے لوگوں کو رقص کرنے پر مجبور کیا۔
سندھ فرینڈز فورم کے منتظمین میں سارنگ ٹالپر، عامر ٹالپر، وقار شاہ، بیجل سندھی، مہیش امرانی، سرائے مرتضیٰ، چنچل راج، شیراز پیرزادو، ایاز چانڈیو، ذوالفقار چانڈیو، زین سومرو، علی عباس بہرانی، نوید لینڈر، جبار جمالی اور دیگر شامل ہیں۔ سراج شیخ.ڈاکٹر عبداللہ کلہوڑو، صدرالدین وستاڑو، فیصل ابڑو، مہتاب چانڈیو اور دیگر نے مہمانوں کو انعامات دئیے۔
تقریب میں سندھی اور اردو چینلز کے صحافیوں کو اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔