ابوظبی (خصوصی رپورٹ) یواے ای کے شہری یکم سے 4 دسمبر تک یوم وطنی کی 4 روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے یہ 2022 کی آخری سرکاری تعطیلات بھی ہیں۔ اب وقت ہے اگلے سال کے لئے منصوبہ بندی کی جائے ۔ یواے ای کایبنہ نے سال 2023 کے لئے سرکاری اور نجی شعبے میں تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔ جس میں کئی طویل تعطیلات ہیں جس میں سے ایک 6 روزہ تعطیلات بھی شامل ہیں۔ امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے تعطیلات یکساں ہیں۔ حکومت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 2023 کی تعطیلات یہ ہیں۔
نیا عیسوی سال: یکم جنوری
عیدالفطر :29 رمضان سے 3 شوال
یوم عرفہ: 9 ذوالحج
عیدالاضحیٰ : 10 سے 12 ذوالحج
نیا ہجری سال: 21 جولائی
میلادالنبی : 29 ستمبر
یوم الوطنی : 2 اور 3 دسمبر
اس میں ہجری کیلنڈر کی تاریخ کا اعتبار چاند نظر آنے سے ہوگا۔
طویل تعطیلات
اگلے سال یواے ای کے رہائشی 4 طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔
عیدالفطر : ہجری اعتبار سے یہ چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی ۔ فلکیاتی تخمینہ کے مطابق یہ جمعرات 20 اپریل سے اتوار 23 اپریل تک آئیں گی ۔
یوم عرفہ اور عیدالاضحٰی : اگلے سال یہ 6 چھٹیاں بنیں گی یوں یہ طویل ترین تعطیلات ہوں گی۔ اس کا آغاز منگل 27 جون سے ہوگا اور یہ جمعہ 30 جون کو اختتام پذیر ہوں گے جس کے ساتھ ہفتہ اتوار کی تعطیل آجائے یوں یہ 6 روزہ تعطیلات بن جائیں گی۔
نیا ہجری سال: 21 جولائی کو جمعہ ہونے کے سبب یہ ویک اینڈ 3 روزہ ہوجائے گا۔
میلادالنبی: 29 ستمبر کو پھر جمعہ جس کے سبب یہ ویک اینڈ بھی 3 روزہ ہوگا۔