پاکستان کی معروف ڈیزائنر زنیب چھوٹانی کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش دبئی ایک ہوٹل میں ہوئی۔ جسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔ زنیب چھوٹانی کا آوٹ لیٹ کراچی میں ہے چند سال قبل انہوں نے لاہور میں اپنا آوٹ لیٹ قائم کیا تھا۔ ان کے تیار کردہ ملبوسات پاکستان کے علاوہ بھارت اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی پسند کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں زینب چھوٹانی نے کہا ہے کہ وہ کافی برس بعد دبئی میں نمائش کے لئے آئی ہیں اس سے قبل دبئی میں منعقدہ نمائشوں میں حصہ لیتی رہی ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے وہ انفردی طور پر نمائش کا اہتمام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں جتنی پذیرائی ملی ہے اسے دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سہ ماہی بنیادوں پر دبئی میں نمائش کا اہتمام کریں گی اور نت نئے ڈیزائن پیش کریں گی۔ زنیب چھوٹٓانی کے مطابق ملبوسات کی نرخ انتہائی مناسب ہیں اور یہ یہاں باآسانی دستیاب ہیں اس کے علاوہ انہیں آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے۔