متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے مشہور علاقے مویلا (نیشنل پینٹ) میں پاکستانی پاکستانی ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح کیا گیا, اس رئسٹورنٹ کے دیگر کھانوں کے علاوہ خاص بات پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے شہر بنوں کی مشہور بنوں بیف نلی پلاوُ ہے. جو کہ نہ صرف بنوں بلکہ پورے خیبر پختون خوا اور اب متحدہ عرب امارات میں بھی مشہور ہوگیا ہے، مشہور ٹک ٹاکرز چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی کے علاوہ کئی مشہور شخصیات، صحافیوں، ٹک ٹاکرز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور ہوٹل کے مالک حسن جاوید کو مبارکباد دی اور ان کے ایک اور ہوٹل کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کی ان کی طرح پاکستان سے یہاں پر روزگار سے آئے ہوئے ہر پاکستانی کامیاب ہو. افتتاحی تقریب میں یو اے ای میں مقیم پاکستان کی کمیونٹی نے شرکت کی. ہوٹل پر آئے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ان کو “پردیس میں دیس کا ٹیسٹ” میسر ہونا ان کیلئے خوش آئند ہے، اور بنوں بیف نلی پلاوُ کا ٹیسٹ بلکل وہی ہے جو ہم کو بنوں میں ملتا تھا. اس موقع پر ریسٹورنٹ کے مالک حسن جاوید نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بڑی خوشی ہوئے ہے کہ ہم نے آج شارجہ میں ایک اور ریسٹورنٹ کا آغاز کردیا ہے، اور جلد ہی مزید علاقوں میں بھی دیگر برانچ کھولی جائیں گی, انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستانی بھائی اپنی محنت، لگن اور ایمانداری سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ متحدہ عرب امارات کا نام بھی روشن کر رہے ہیں، سمندر پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کھانوں کا ذائقہ باقی کھانوں سے منفرد اور ذائقہ دار ہے، انہوں نے بتایا کہ افتتاح سے پہلے ہی لوگوں کی کھانوں میں دلچسپی نے ہماری ہمت کو تقویت دی ہے. انہوں نے کہا کہ بنوں بیف نلی پلاوُ کے علاوہ اور کئی کھانے بھی ہماری ریسٹورنٹ میں دستیاب ہیں، ناشتے، دوپہر اور رات کے تازہ کھانوں کا بہترین انتظام ہے, ہمارے پاس باقی کھانوں میں مختلف قسم کی مٹن اور چکن ہانڈی، شینوادی کڑھائی لاہوری کڑھائی، نمکین سلطانی کڑھائی، نمکین، بار بی کیو، اور دیگر لذیذ کھانے شامل ہیں، جبکہ ہمارے کھانوں کی قیمتیں بھی مناسب ہین، جو بھی کسٹمر ایک مرتبہ ہمارے کھانوں سے لطف اندوز ہوا وہ بار بار یہاں آئےگا. انہوں بتایا کہ آگے چل کر ریسٹورنٹ میں ۲۴ گھنٹے کھانا دستیاب ہوگا، اور یہاں سے ہوم ڈلیوری اور آرڈر پر چھوٹی بڑی پارٹیوں کیلئے بھی کھانے تیار کئے جاتے ہیں.