کراچی کی مشہور فوڈ چین کھتری فوڈ اسپاٹ کیفے کی شارجہ (یو اے ای) کے علاقے پاکستان چوک رولا میں فرنچائیز کا افتتاح کردیا گیا. پاکستان کے نامور فنکاروں نجف علی، حیدر قادری اور علی گل ملاح نے ربن کاٹ کر کھتری فوڈ اسپاٹ کیفے کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں یو اے ای میں مقیم پاکستان کی کمیونٹی نے شرکت کی۔
.
“پردیس میں دیس کا ٹیسٹ” کے سلوگن سے کیفے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فنکاروں نجف علی، حیدر قادری اور علی گل ملاح نے کہا کہ ان کو بڑی خوشی ہوئے ہے کہ ہمارے پاکستانی بھائی اپنی محنت، لگن اور ایمانداری سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ متحدہ عرب امارات کا نام بھی روشن کر رہے ہیں، سمندر پاکستانیوں کا ملکی معیشت کیں اہم کردار ہے. اس موقع پر کیفے کے مالکان شہزاد کھتری، مرتضی حسن اور نواز علی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوڈ کا ذائقہ باقی فوڈ سے بہترین ہے، چاٹ، گول گپے، ثموثے، رول اور مال پڑا کیفے کے اہم فوڈ ایٹم ہیں. انہوں نے بتایا کہ افتتاح سے پہلے ہی لوگوں کی ہلکے پھلکے کھانوں میں دلچسپی نے ہماری ہمت کو تقویت دی ہے۔
.